14 Nov 2020
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کے لیے کورونا وائرس ایڈوائزری جاری کر دی گئی، نیوزی لینڈ جانے والے سکواڈ میں شامل کرکٹرز کو ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی سی بی نے پی ایس ایل کے میچز میں شرکت نہ کرنے والے کرکٹرز کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے جاری کی گئی۔ پی سی بی میڈیکل پینل کے مطابق نیوزی لینڈ روانگی سے قبل آئندہ دس روز انتہائی محتاط رہیں، کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف زیادہ تر گھروں میں رہیں، ضروری نقل و حرکت کھلی فضا تک محدود رکھیں۔
ٹریننگ محدود اور میدان میں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کرکٹرز حکومت کے بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔