23 Aug 2020
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کا مشن ہے کہ لاہور کو بھی آثار قدیمہ میں تبدیل کیا جائے، باغوں کے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور کو حفاظت کے لئے چابی والے کھلونوں کی ضرورت نہیں۔ لاہور کے عوام مسلسل دو سال سے جس اذیت اور کرب سے گزر رہے ہیں اس کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے۔ لاہوریوں سے 2018 کے انتخابات میں شکست کا بدلہ لیا جا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز شریف نے لاہوریوں کو میٹروبس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو، پنک اور ایل ٹی سی جیسی جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کی۔ آج لاہورئیے چنگ چی رکشوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ لاہور، گوجرنوالہ اور فیصل آباد کے تمام ترقیاتی فنڈز تونسہ اور میانوالی میں لگائے جا رہے ہیں۔