اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ سارہ خان کی لال کپڑوں میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

27 Feb 2020
27 Feb 2020

(ویب ڈیسک) پاکستانی مشہور اداکارہ سارہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے مختلف تصاویر اوراپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

ہم بات کررہے ہیں اداکارہ سارہ خان کی جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ساڑھی میں ملبوس تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان نے ہلکا سا میک اپ کیا ہے اور سورج کی کرنوں میں ان کی تصویر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ سارہ خان نے 2012 میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد سے اب تک انہوں نے متعدد کامیاب ٹیلی ویژن سیریلز میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

سارہ نے حال ہی میں مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھا تھا جس میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عورت مردوں سے زیادہ طاقت رکھتی ہے کیوں وہ مساوات کی جنگ لڑتی ہے۔

اداکارہ کا یہ جواب کچھ مداحوں کو پسند نہیں آیا تھا اور ان پر تنقید شروع کردی گئی تھی۔

سارہ خان ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے ایک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ شہروز سبزواری اور شہزاد شیخ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے