12 Jan 2020
(ویب ڈیسک) اداکارہ حرامانی کی ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی ہے ،پاکستانی اداکارہ بالی ووڈ کے گانے پر محو رقص ہیں جبکہ ان کے ساتھ میک اپ آرٹسٹ ساجد وہاب بھی ڈانس کررہے ہیں ۔حرامانی نے یہ ویڈیو خود سوشل میڈیا پر شیئر کی اورساجد وہاب کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ایسے ہی رہنا، آپ کیلئے بہت سارا پیار۔
اداکارہ نے کیپشن کے اختتام میں لکھا کہ ’’میرے ایکشن کو اگنور کریں‘‘۔ ساجد وہاب نے اپنے ریمارکس میں لکھا کہ میں اس ویڈیو کو کبھی شیئر نہ کرتا،حرا آپ کا بہت بہت شکریہ۔
