19 Nov 2019
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم غواش بٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ احتساب عدالت میں انسداد دہشتگردی عدالت کے خصوصی جج عبدالقیوم خان نے تاجر عرفان چنا کے قتل کیس کی سماعت۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے اس قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا۔
