اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز اور شہباز شریف نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا

16 Nov 2019
16 Nov 2019

(لاہور نیواز) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کی گارنٹی کے طور پر عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا گیا جبکہ نواز شریف نے بھی اپنا دستخط کے بغیر بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا۔

بیان حلفی 50 روپے کے اسٹام پیر پر دیا گیا ہے، بیان حلفی میں شہباز شریف کی طرف سے حلفیہ طور پر یقین دہانی کرای گئی کہ میرے بڑے بھائی میاں نواز شریف چار ہفتوں میں واپس آجائیں گے، ڈاکٹروں کی طرف سے حتمی طور پر صحت مند قرار دئیے جانے کے بعد واپس آئیں گے۔

 

شہباز شریف کی طرف سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارتخاںے کے ذریعہ تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرواؤں گا۔ اگر وفاقی حکومت کو محسوس ہو کہ نواز شریف صحت مند ہیں اور سفر کے قابل ہیں تو حکومت کا نمائندہ کو حق حاصل ہو گا کہ وہ نواز شریف کے ڈاکٹرز سے ملاقات کر سکے۔

بیان حلفی میں نواز شریف کی طرف سے بتایا گیا کہ حلفیہ اقرار کرتا ہوں کہ سابقہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پاکستان واپس آؤں گا، واپس آکر عدالت میں زیر سماعت کیسز کا سامنا کروں گا، اگر صحت یاب ہو گیا تو میں چار ہفتوں میں پاکستان واپس آجاؤں گا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ڈاکٹرز کے صحت یابی کی رپورٹ کے بعد پاکستان آجاؤں گا، میں اپنے بھائی کی طرف سے دئیے جانے والے حلفیہ اقرار کا بھی پابند ہوں۔ نواز شریف کے بیان حلفی ہر دستخط موجود نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے