07 Sep 2019
(لاہور نیوز) اداکار بلال عباس خان نجی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں جنونی اور قاتل کا کردار اداکرنے پرخوش ہیں ،ان کاکہناہے کہ شائقین نے اس کردار میں پسند کیاہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کیریئر کے ابتدا میں ولن کا کردار نبھانا یقیناً کسی بھی ہیرو کیلئے بڑے چیلنج سے کم نہیں اورمیں بھی اس کردارکو کرنانہیں چاہتاتھا،میں نے بس قسمت آزمائی۔
ہاں مجھے اس بات کی فکر تھی کہ لوگ مجھے اس کردار میں دیکھ کر کیا سوچیں گے لیکن میں خوش ہوں کہ ناظرین اس کردار کو سمجھے اور اسے میری اصل شخصیت سے نہیں جوڑا۔
