اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ کھیل پر کرکٹ ہیروز کے مودی سرکار کو چوکے، چھکے

11 Aug 2019
11 Aug 2019

(ویب ڈیسک) کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ کھیل پر کرکٹ ہیروز بھی کھل کر کھیلنے لگے، لیجنڈری جاوید میانداد اور سپر سٹار کامران اکمل نے وادی میں خون کی ہولی کو نو بال قرار دے دیا، آل راؤنڈر آفریدی نے بوم بوم بیان داغا، ویمن کرکٹر ثنا میر نے بھی مودی سرکار کے خونی کھیل کو آل آؤٹ کر دیا۔

جنت نظیر وادی کشمیر میں آگ و خون کا بھارتی کھیل، مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ بڑے بڑے قومی کرکٹر لڑنے لگے، لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے بھارتیوں کو کشمیر میں مظالم پر چھکا جڑ دیا، کہتے ہیں کہ نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد اور ظالمانہ کارروائیوں نے انہیں دکھی کر دیا ہے۔

قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ معصوم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم بزدلانہ کارروائی ہے۔

شاہد آفریدی نے کرکٹ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی طرح کشمیریوں سے ہمدردی کرتے ہوئے بوم بوم انداز اپنایا ، ظالم بھارت ہی نہیں اقوام عالم کو بھی للکار دیا، سب کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو آزادانہ زندگی کے حقوق دیئے جانے چاہیں، انسانیت سوز کارروائیوں رکوانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اظہار یکجہتی کشمیر میں ویمن کرکٹر ثناء میر کی بھی دعائیں شامل ہو گئیں، قومی آل راؤنڈر نے بھی شتر بے مہار مودی سرکار کو لگام ڈالنے کے لیے آواز اٹھا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے