04 Jan 2019
(لاہور نیوز) میٹروپولیٹن کاروپوریشن کا شاہ عالم عینک مارکیٹ میں آپریشن۔ نادہندہ دکانداروں کی دکانیں سیل کرنے کاعمل جاری۔ دکانداروں کی مزاحمت پرپولیس کی بھاری نفری بھی منگوالی گئی ہے۔ ایک کروڑ باسٹھ لاکھ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر شاہ عالم سپر عینک مارکیٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لارڈ میئر نے 427 دکانوں کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ میڑوپولیٹن حکام کے مطابق آج 39 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے، اور ہر دکاندار کے زمہ 4 لاکھ سے زائد رقم واجب الادا ہیں۔