اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو ہرا کر پہلی فتح سمیٹ لی

11 Apr 2026
11 Apr 2026

(لاہورنیوز)حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔

 

نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر ہوم ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کی جانب سے نوجوان بیٹر سعد بیگ نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان معین علی نے صرف 16 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ  کھیل پیش کرکے جیت کو یقینی بنایا۔

حیدرآباد کی جانب سے حنین شاہ نے  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب نے 67 رنز بنا کر جیت کی بنیاد رکھی، تاہم مڈل آرڈر میں وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

حسن خان نے صرف 16 گیندوں پر 206 کے اسٹرائیک ریٹ سے 33 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 19.1 اوورز میں فتح دلا دی، عرفان خان 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں مگر وہ اپنی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست سے نہ بچا سکے۔

واضح رہے یہ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کی تاریخ کا پہلا مقابلہ تھا کیونکہ حیدرآباد کنگز مین رواں برس پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے