اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کی وساکھی میلے کی مبارکباد، یاتریوں کو ’جی آیاں نوں‘

11 Apr 2026
11 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وساکھی میلے میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کو جی آیاں نوں کہتے ہوئے وساکھی کی مبارک باد دی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ بہن بھائیوں کو وساکھی میلے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وساکھی میلے میں ہر چہرے پر خوشی اور پیار کے رنگ چمک رہے ہیں، یہی پنجاب کا حسن ہے، سکھ بہن بھائیوں کی سر زمین پنجاب آمد پر میزبانی کو اعزاز سمجھتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آنے والے سکھ یاتریوں کی خدمت و تواضع میں کسر نہیں چھوڑی جائے گی، سکھ یاتریوں کی آمد و رفت، قیام وطعام اور سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سکھ مہمانوں کیلئے پہلی بار ایئر کنڈیشنڈ مارکیز قیام گاہوں اور لگژری گاڑیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات عملی طور پر واضح ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے تہوار موسموں اور فصلوں سے جڑے ہوئے ہیں، پنجابی تہوار وساکھی گندم کی کٹائی کا جشن ہے، اسی طرح لوہڑی کماد کی کٹائی کے جشن کے طور پر منایا جاتا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے