11 Apr 2026
(لاہور نیوز) شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرکاری نرخ کے مطابق دودھ کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں دودھ 220 سے 260 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت 200 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن دکاندار اسے 250 سے 280 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
