11 Apr 2026
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے۔
آئی سی سی ورکنگ گروپ 12 ٹیموں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کرے گا، افغانستان، زمبابوے، آئرلینڈ کو شامل کرنے کی تجویزدی جائے گی، چیمپئن شپ میں ایک ٹیسٹ پر مشتمل سیریز شامل کرنے کی تجویز بھی دی جائےگی۔
اب تک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیمیں ایک ہی لیگ میں حصہ لیتی رہی ہیں، ہر ٹیم 6 سیریز کے دوران کم از کم 12 میچ کھیلتی ہے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کا تعین جیت کے ’فیصد‘ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12 ٹیموں کی لیگ میں تبدیل کر دیا جائے گا، جس میں آئی سی سی کے تمام فل ممبرز شامل ہوں گے، موجودہ نو ٹیموں کے ساتھ آئرلینڈ، افغانستان اور زمبابوے کو بھی شامل کیا جائے گا، تاکہ مقابلہ ایک جامع اور مکمل عالمی لیگ کی شکل اختیار کر سکے۔
