11 Apr 2026
(ویب ڈیسک) محکمہ سیاحت کی جانب سے نئے سیاحتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سیاحوں کو مختلف تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیر کروائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس پروگرام میں سیاحوں کو کھیوڑہ سالٹ مائنز، کٹاس راج مندر سمیت دیگر اہم تاریخی مقامات کا دورہ کروایا جائے گا، تاکہ خطے کے ثقافتی ورثے اور قدرتی حسن کو اجاگر کیا جا سکے۔
سیاحوں کو ٹی ڈی سی پی کی ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے ٹرمینل سے روانہ کیا گیا۔
یہ ٹور ہر پندرہ دن بعد باقاعدگی سے آپریٹ کیا جائے گا، جس کا مقصد سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کو اجاگر کرنا ہے۔
