اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حنا آفریدی نے میک اپ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

11 Apr 2026
11 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی میک اپ نہ کرنے یا کم میک اپ کرنے کیلئے جانی جاتی ہیں، اب انہوں نے میک اپ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

حنا آفریدی ابھرتی ہوئی پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور دلکش سکرین موجودگی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

حنا آفریدی اپنی قدرتی طور پر صاف و شفاف جلد کی وجہ سے سکرین پر کم سے کم میک اپ کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔

حال ہی میں وہ اپنے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ کی تشہیر کے سلسلے میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کم یا بغیر میک اپ کے رہنا کیوں پسند کرتی ہیں۔

حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کردار ’ہیر‘ صرف ٹنٹ یا مسکارا استعمال کرتا ہے، حالانکہ میں نے اپنی جلد پر میک اپ استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اچھا نہیں لگا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن پر میک اپ برا لگتا ہے اور میں بھی انہی میں سے ایک ہوں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری والدہ نے بھی مجھے کبھی میک اپ کرنے نہیں دیا، میں نے کیمرے کے لیے میک اپ آزمایا، مگر یہ مجھ پر سوٹ نہیں کیا لہٰذا میں صرف ٹنٹ، لائنر اور مسکارا استعمال کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شاذ و نادر ہی فیشل کرواتی ہوں اور کنسیلر بھی استعمال نہیں کرتی، آج کل ہیوی میک اپ کا رجحان بھی نہیں رہا؛ لڑکیاں ہلکے میک اپ میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خاص طور پر اپنی پلکوں کو کرل کرنا پسند ہے، جو مجھ پر اچھا لگتا ہے، اور یہ میں نے اپنے بھائی شعیب سے سیکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے