(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو عوام نے خوش آئند قرار دیا ہے۔
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں مزید واضح کمی کی جائے تاکہ حقیقی ریلیف فراہم ہو سکے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے روزمرہ اخراجات پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور مہنگائی بدستور برقرار ہے۔
ان کے مطابق ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتیں اب بھی بلند سطح پر ہیں، جس کے باعث عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے۔
عوام نے اس بات پر زور دیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروریات کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے تاکہ مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے۔
شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کی جائے، کیونکہ موجودہ کمی محض رسمی اقدام محسوس ہوتی ہے اور اس کا عملی فائدہ عام لوگوں تک منتقل نہیں ہو رہا۔
