اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے کلو برقرار

11 Apr 2026
11 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر عدم استحکام کا شکار ہو گئی ہیں۔

سرکاری سطح پر برائلر کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں اور برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو اضافی بوجھ کا سامنا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی بظاہر کوئی کمی نہیں کی گئی، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 383 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن سپلائی 400 روپے فی کلو تک کی جا رہی ہے، جو مقررہ نرخ سے زیادہ ہے۔

اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 397 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 411 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جو قیمتوں میں واضح فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی درجن قیمت میں ایک روپے اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 238 روپے فی درجن برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے