اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ

11 Apr 2026
11 Apr 2026

(لاہور نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، منگورہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد شہروں لاہور، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، لورالائی سمیت متعدد شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے