اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 101 رنز کا ہدف

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 101رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز نے ابتدا ہی سے قلندرز کے بیٹرز کو دباؤ میں رکھا، لاہور قلندرز بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باعث 18.3 اوورز میں 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 رنز کیساتھ نمایاں رہے، حسیب اللہ خان 19 آصف علی 15 رنز بناسکے جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ رچرڈ گلیسن نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے