(لاہور نیوز)پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور میں بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف 10 اپریل کے بعد سخت کارروائیاں ہونگی،31ہزار کمرشل پراپرٹیز سربمہر کرنے کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹرایکسائزاحمد سعید کے مطابق کمرشل پراپرٹیز مالکان کو حتمی نوٹسز دینے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا،تمام انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کو 10اپریل کے بعد تمام ڈیفالٹرز پراپرٹیز کو سربمہر کرنے کا حکم دے دیا ہے، ڈیفالٹرزکے ذمہ 50 کروڑ سے زائد کے واجباب ادا نہیں کئے گئے،کمرشل پراپرٹیز کو سربمہر جبکہ رہائشی پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کو بھی قرقی کے نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹرایکسائزاحمد سعید کے مطابق ریجن بی نے رواں مالی سال کے9 ماہ میں 7 ارب کا پراپرٹی ٹیکس وصول کیا ہے، پنجاب بھر کے پراپرٹی ٹیکس 33ارب کے ہدف میں ریجن بی نے9 ارب کی وصولی کرنی ہے، پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اب تک 22ارب سے زائد کی وصولی کرلی ہے، ہدف حاصل نہ کرنے والے انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کو بھی سیٹوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
