اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے زخمی ہونیوالے فاسٹ بولر میر حمزہ نے سکواڈ کو دوبارہ جوائن کر لیا

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(ویب ڈیسک) سر پر گیند لگنے کے بعد زخمی ہونے والے فاسٹ بولر میر حمزہ سجاد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ کو دوبارہ جوائن کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق ہسپتال سے مکمل تسلی اور کلئیرنس کے بعد میر حمزہ سجاد نے سکواڈ کو جوائن کیا ہے، میر حمزہ سر پر گیند لگنے کے باعث کچھ دیر کے لیے بے ہوش ہوگئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیکل سٹاف نے فوری طور پر میر حمزہ کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا، میر حمزہ کو ایمبولینس میں ہوش آنا شروع ہوچکا تھا اور وہ میڈیکل ٹیم سے بات بھی کررہے تھے۔

ترجمان کے مطابق میرحمزہ سجاد کا ہسپتال پہنچ کر سی ٹی سکین کروایا گیا اور رات بھر ان کا معائنہ کیا گیا، ڈاکٹروں نے مکمل رپورٹس اور معائنے کے بعد میر حمزہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا، اب وہ ہوٹل پہنچ چکے ہیں جہاں میڈیکل ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کررہی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ فاسٹ بولر کے لیے مسلسل دعائیں اور خیال رکھنے پر میڈیکل پینل، دیگر فرنچائزز اور شائقین کے مشکور ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میر حمزہ کے ساتھ کھڑی ہے، کھلاڑی کی صحت و سلامتی اسلام آباد یونائیٹڈ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے