اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عظمیٰ بخاری کی تلقین کے باوجود دیدار کا ریشم سے معافی مانگنے سے انکار

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی تھیٹر اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ دیدار اور ریشم کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

چند روز قبل دیدار نے اداکارہ ریشم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’منفی اثر رکھنے والی شخصیت‘‘ اور ’’لوگوں کی زندگیاں برباد کرنے والی‘‘ قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی اور معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔

اس تنازع میں مداخلت کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے دونوں اداکاراؤں سے درخواست کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف نامناسب زبان استعمال نہ کریں اور دیدار کو معافی مانگنے کا مشورہ بھی دیا۔

عظمیٰ بخاری کی پوسٹ کو ریشم نے شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایک اچھی دوست قرار دیا۔

تاہم دیدار نے اس تمام صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے واضح الفاظ میں معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں کوئی زبردستی معافی پر مجبور نہیں کر سکتا۔

اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ ماضی میں وہی لوگ جو آج ان کا نام لینے سے گریز کرتے ہیں، کبھی ان کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے تھے، ان کے گھر آتے جاتے، ساتھ وقت گزارتے اور ہر موقع پر ان سے رابطہ رکھتے تھے۔ دیدار کے مطابق اب وہی لوگ انہیں کمتر سمجھنے لگے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ حقیقت سب پر عیاں ہو جائے گی اور لوگ خود سب کچھ جان جائیں گے۔

دیدار کے ان بیانات کے بعد یہ تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور شوبز حلقوں میں اس پر بحث جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے