اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی بڑا سفارتی کارنامہ، پاکستان کا کردار قابلِ ستائش: حمزہ شہباز

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں عارضی جنگ بندی اور مجوزہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کی عنایت اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مؤثر سفارتکاری کا نتیجہ ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت کردار اجاگر ہوا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیری سفارتکاری اور دانشمندانہ قیادت کے باعث خطے میں کشیدگی میں کمی آ رہی ہے اور امن کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی سہولت کاری سے ہونے والے مذاکرات دیرپا امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی مستقل امن کی بنیاد بن سکتی ہے، جبکہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت عالمی ہم آہنگی اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے