اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل11، دوسرے مرحلے میں آج حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی آمنے سامنے آئیں گی

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جس میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم اور حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنوس لابوشین کریں گے۔

حیدرآباد کنگزمین نے اب تک پی ایس ایل 11 میں اب تک کوئی میچ نہیں جیتا۔

واضح رہے کہ اب تک کے کھیلے گئے میچز میں سے ملتان سلطانز نے 5 میچوں میں 4 فتوحات حاصل کی ہیں اور 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 پوائنٹ ہیں جبکہ راولپنڈیز اور حیدرآباد کنگز مین اب تک جیت کی تلاش میں ہیں۔

پی ایس ایل 11 میں اب تک کھیلے گئے میچز میں سے ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان 5 میچوں میں 232 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہیں جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے جبکہ بولنگ میں کراچی کنگز کے حسن علی 8 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے