(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن میں پی ایچ اے کے زیرِ اہتمام "پلانٹ فار پاکستان" بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا۔
جوہر ٹاؤن کے فیلڈ آف فلاورز میں پلانٹ فار پاکستان" بہار شجرکاری مہم کا افتتاح معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب زکوٰۃ راشد اقبال نصراللہ نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے خود بھی پودے لگائے۔ افتتاحی تقریب میں پی ایچ اے کے اعلیٰ افسران اور ڈائریکٹرز بھی موجود تھے، جبکہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر زونا وحید بٹ نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ منیجنگ ڈائریکٹرز نبیل ریاض سندھو، سونیا کلیم اور پروجیکٹ ڈائریکٹر وقار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
منصوبے کے تحت کنال پر 10 ہزار پھول دار پودے لگائے جائیں گے جن میں گل نسرت، املتاس، تبوبیا اور پوٹل برش شامل ہیں۔ راشد اقبال نصر اللہ نے کہا کہ پی ایچ اے لاہور کو پھولوں کا شہر بنانے کے لیے کوشاں ہے اور آنے والے چند سالوں میں یہ کنال رنگ برنگے پھولوں سے سجی ہوگی۔
