اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لیسکو میں ایل ٹی سمارٹ میٹرز کی قلت، نئے کنکشنز کا عمل بری طرح متاثر

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ایل ٹی سمارٹ میٹرز کی ایک بار پھر قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث نئے کنکشنز اور خراب میٹرز کی تبدیلی کا عمل بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹرز کی کمی کے باعث صارفین کی جانب سے ایل ٹی ٹو او یو (TOU) میٹرز کے لیے جمع کروائے گئے ڈیمانڈ نوٹسز التواء کا شکار ہوگئے ہیں۔ کمپنی نے ٹرانسفارمرز اور دیگر ضروری میٹریل کا اجراء تو کر دیا ہے، تاہم سمارٹ میٹرز کی عدم دستیابی کے باعث کنکشنز کی تنصیب مکمل نہیں ہو پا رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ میٹرز کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے نئے صارفین کو بجلی کے کنکشن جاری نہیں کیے جا سکے، جبکہ جلنے یا خراب ہونے والے میٹرز کو بھی فوری تبدیل کرنے کے بجائے ان کی ریڈنگ عارضی طور پر بیک اپ میٹرز پر منتقل کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں ایم اینڈ ٹی (میٹر اینڈ ٹیسٹنگ) کی رپورٹس کی روشنی میں میٹرز کی تبدیلی کا عمل بھی عارضی طور پر منجمد کر دیا گیا ہے، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی فوری طور پر میٹرز کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ زیر التواء کنکشنز اور تبدیلی کے کیسز کو نمٹایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے