اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا ریونیو بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ریونیو بڑھانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے میٹرو سسٹمز کے سٹیشنز پر ان ڈور ایڈورٹائزنگ سپیسز کو لیز پر دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت  اورنج لائن ٹرین کے 26 سٹیشنز پر موجود نمایاں مقامات کو نجی کمپنیوں کے لیے لیز آؤٹ کیا جائے گا۔

اتھارٹی کے مطابق خواہشمند فرموں سے 16 اپریل تک بڈز طلب کر لی گئی ہیں، جبکہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے نمائندگان کو بڈنگ کے عمل سے متعلق آگاہی کے لیے میٹنگ میں بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پلان کے مطابق 26 سٹیشنز کو دونوں اطراف سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر حصے کے لیے علیحدہ کیٹگریز مقرر کی گئی ہیں۔ ایک جانب کے لیے اے کیٹگری کا ماہانہ کرایہ 1 لاکھ 32 ہزار، بی کیٹگری 1 لاکھ 8 ہزار جبکہ سی کیٹگری 90 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کے لیے اے کیٹگری 4 لاکھ 55 ہزار، بی کیٹگری 3 لاکھ 55 ہزار اور سی کیٹگری 2 لاکھ 60 ہزار روپے ماہانہ طے کیے گئے ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بڈ آکشن کے دوران کمپنیاں بنیادی قیمت سے زیادہ بولی دے کر لیز حاصل کر سکیں گی۔ کافی عرصے سے خالی پڑی ان ڈور ایڈورٹائزنگ سپیسز کو فعال بنانے کا مقصد اضافی آمدن حاصل کرنا ہے، جس سے  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مالی وسائل میں بہتری آئے گی اور شہری ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے