اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب حکومت کی صنعتی ترقی و ایکسپورٹ پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے لیے نیا پروگرام شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

پروگرام کا مجموعی حجم 150 ارب روپے ہے جس میں سے 90 ارب روپے سود سبسڈی کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ ایس ایم ایز کو 10 کروڑ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا، جبکہ درمیانے اور بڑے صنعتی اداروں کے لیے قرض کی شرح سود 3 فیصد تک کم رکھی جائے گی۔ بڑے صنعتی منصوبوں کو 5 ارب روپے تک قرض کی سہولت دی جائے گی اور قرض کی واپسی کی مدت 5 سے 10 سال ہوگی۔

پروگرام میں ترجیحی شعبے زرعی ویلیو چین، ٹیکسٹائل، فارما، آئی ٹی اور مینوفیکچرنگ ہیں۔ چار سال میں کم از کم 50 فیصد برآمدات کا ہدف لازمی ہوگا اور صنعتی منصوبوں کے لیے 20 فیصد ایکویٹی سرمایہ کاری کی شرط ہوگی۔ پروجیکٹس کا قیام اور آپریشن صرف پنجاب میں ہوگا اور قرض لینے والوں کے لیے ڈیٹ سروس ریزرو اکاؤنٹ قائم کرنا ضروری ہوگا۔ کلسٹر پروگرامز کے تحت کھیلوں کا سامان، ٹیکسٹائل، لیدر اور کٹلری کے شعبے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد صنعتی ترقی کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے