اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی، آج بھی بادل برسنے کا امکان

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(لاہور نیوز) شہر میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم نہایت خوشگوار ہو گیا ہے، افق پر آج بھی بادلوں کا راج ہے اور سورج کے ساتھ آنکھ مچولی نے فضا کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری اور کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے، جس کے باعث موسم مزید خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے