اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کاروباری اوقات کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن، 60 سے زائددکانیں،ریسٹورنٹس سیل

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کاروباری اوقات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 60 سے زائد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنرعلی اعجاز کی ہدایت پرمارکیٹوں کو رات 8 بجے جبکہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق لبرٹی مارکیٹ میں رات 8:05 بجے تمام دکانیں بند پائی گئیں، جبکہ دیگر علاقوں میں خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔ کینٹ میں 22 سے زائد،  علامہ اقبال ٹاؤن میں 13، ماڈل  ٹاؤن میں 6 معروف کیفے اور ریسٹورنٹس جبکہ سٹی تحصیل میں 10 دکانوں کو سیل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر علی اعجاز نے ہدایت کی کہ مارکیٹوں اور بازاروں کو مقررہ وقت پر بند کرانا ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی بچت قومی ذمہ داری ہے اور تاجر برادری اس حوالے سے مکمل تعاون کرے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے