اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس کے دوران حادثہ، سر پر گیند لگنے سے پلیئر شدید زخمی

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی میں پریکٹس کے دوران حادثہ پیش آگیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ٹریننگ سیشن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگی تھی۔

بیان میں بتایا گیا کہ واقعہ نیٹ سیشن کے دوران پیش آیا جس کے بعد ٹریننگ کو معطل کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق  واقعہ کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر اویس ان کی نگرانی کررہے ہیں ۔ میر حمزہ سجاد کو ہوش آگیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پلیئرزحمزہ کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے