اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر آصف زرداری سے پنجاب اور گلگت بلتستان کے گورنرز کی ملاقات

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی انتظامی صورتحال اور عوامی فلاح کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مصور وقاص احمد شائق کی ملاقات ہوئی، صدرِ مملکت نے مصور کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا، آصف علی زرداری نے کہا کہ فن اور ثقافت قوم کی روح ہیں، ان کا فروغ ہماری قومی شناخت کو مستحکم اور ہماری تہذیبی وراثت کو زندہ رکھتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے تخلیق کار اور فنکارقومی سرمایہ ہیں، ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے