اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کی ذمہ داری اٹھا لی

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(ویب ڈیسک) یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کی زمہ داری اٹھا لی۔

یونس خان صوبے میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے سندھ حکومت کی بھرپور معاونت اور مدد کریں گے اور دیگر معروف سابق کرکٹرز بھی یونس خان کے ہم رکاب ہوں گے۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملاقات میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اکیڈمیز قائم کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے مناسب کوچنگ کی تجاویز پیش کر دیں۔

سردار محمد بخش مہر نے دوران ملاقات سندھ میں کرکٹ کو تقویت دینے کے لیے یونس خان کے جذبے کو سراہتے ہوئے تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرا دی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے تعاون سے سندھ کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس ضمن میں سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد، راشد لطیف اور معین خان سمیت دیگر معروف کرکٹرز سے بھی مشاورت اور معاونت حاصل کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے