اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پتنگ بازی اور سموگ خلاف فوری کارروائیاں

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبہ بھر میں سرویلنس جاری رکھتے ہوئے ہے، سیف سٹی ڈرونز کے ذریعے ایمرجنسی 15 کالز، کرائم ہاٹ اسپاٹس، پتنگ بازی اور سموگ خلاف ورزیوں پر فوری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق گزشتہ 2 روز کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈرون ٹیم کی جانب سے پتنگ بازی کی نشاندہی پر فیلڈ پولیس کی بروقت کارروائیاں جاری رہیں، شاد باغ اور یوحنا آباد میں ڈرون سرویلنس کے دوران پتنگ بازی کی نشاندہی پر فوری قانونی کارروائی کی، اسکے علاوہ اسلام پورہ میں ڈرون کے ذریعے پتنگ بازی کی نشاندہی پر خلاف ورزی پر  قانونی ایکشن یقینی بنایا گیا۔

گجومتہ اور جوبلی ٹاؤن فیکٹری ایریا کے قریب ڈرون کے ذریعے دھوئیں کی نشاندہی پر متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کی، بند روڈ، بھگت پورہ رنگ روڈ اور چائنہ سکیم میں بھی دھوئیں کی نشاندہی پر بروقت قانونی کارروائی کی گئی، نیازی اڈا شیراکوٹ میں غیر قانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک جام ہونے پر ڈرون نشاندہی پر فوری کارروائی کی گئی۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کی ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے فیلڈ فورسز کی کارکردگی میں بہتری اور بروقت فیصلوں میں مدد حاصل ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے