اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بارش: لیسکو کے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ، بجلی غائب، شہری پریشان

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ہونیوالی بارش نے لیسکو کا پول کھول دیا، 300 سے زائد ٖفیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔

بارش کے دوران ٹرپ ہونیوالے فیڈرز کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، سسٹم میں فنی و تیکنیکی خرابیاں پیدا ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند ہوئی۔

شہر کے بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز میں خرابیاں پیدا ہونے سے بجلی بند ہو گئی، وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کی وجہ سے انفرادی شکایات میں اضافہ ہو گیا۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے لیسکو کے لائن سٹاف کو مرمتی کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے