07 Apr 2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں پر عملدرآمد سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا، وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے پیش نظر متعلقہ محکموں نے ایل پی جی مہنگی فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
اوگرا کی قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کسی کو شہریوں کی مشکلات میں اضافے کی اجازت نہیں دیں گے۔
