اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11 کا پہلا مرحلہ ختم، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا پہلا نمبر

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں ملتان سلطانز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان سپر لیگ 11 میں آج آرام کا دن ہے، ایک روز کے وقفے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے کراچی میں ہوگا۔

8 اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹکرائیں گی، پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنس لبوشین کریں گے، دونوں ٹیمیں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے پہلے مرحلے میں 14 میچز کھیلے گئے، جس میں ملتان سلطانز نے 5 میچز کھیلے اور 4 میچز میں کامیاب سمیٹی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کا دوسرا نمبر ہے، کراچی کنگز نے پہلے مرحلے میں 3 میچز کھیلے اور تینوں میچز جیتںے میں کامیاب رہی، اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا نمپر برقرار ہے، اسلام آباد نے اب تک 4 میچز کھیلے جن میں اسلام آباد تین میچز جیتنے میں کامیاب رہی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

لاہور قلندرز کا پوائنٹس ٹیبل پر چوتھا نمبر ہے، لاہور قلندرز نے 3 میچز کھیلے جن میں 2 میچز میں کامیاب رہی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسی کے ساتھ پشاور زلمی کا پوائنٹس ٹیبل پر پانچواں نمبر ہے، پشاور نے پی ایس ایل 11 میں 2 میچ کھیلے اور دونوں میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پی ایس ایل میں 4 میچ کھیلے جس میں سے صرف ایک میں کامیاب رہی اور 3 میچز میں شکست سے دوچار رہی، اور پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر برقرار ہے، مزید براں راولپنڈیز نے 4 میچز کھیلے اور چاروں میں ناکام رہی جبکہ حیدرآباد کنگزمین نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میچز میں ناکام رہی، اس کے ساتھ دونوں ٹیمیں ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ کفایت شعاری پروگرام کے پیش نظر تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے