اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا ملتان سلطانز کو 183 رنز کا ہدف

06 Apr 2026
06 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپرلیگ کے سیزن الیون کے 14ویں میچ میں راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے۔

راولپنڈیز کی جانب سے سیم بلنگز نے 34 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 56 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، کامران غلام 35، ڈیان فوریسٹر 24 اور کپتان محمد رضوان 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اسی طرح عبداللہ فضل 14، ڈیرل مچل 17، آصف آفریدی 7، یاسر خان 5 اور رشاد حسین ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عرفان منہاس نے 2، پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میچ میں ملتان سلطانز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ راولپنڈیز نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے آج پی ایس ایل 11 کے پہلے مرحلے کا لاہور میں آخری میچ کھیلا جائے گا، ایک دن کے آرام کے بعد پی ایس ایل 11 کے میچز کا آغاز کراچی میں ہو گا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی پہلی پوزیشن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے