اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ،ایئر ٹکٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان

06 Apr 2026
06 Apr 2026

(ویب ڈیسک)ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد داخلی پروازوں کے کرائے بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، یکم مارچ 2026 سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں 174 فیصد اضافہ ہو چکا ہے،  مارچ سے جیٹ فیول فی لیٹر328 روپے سے زائد مہنگا ہوکر 517 روپے 17 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 ٹریول ایجنٹس کے مطابق جیٹ فیول مہنگا ہونے کے باعث کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کے یک طرفہ ایئر ٹکٹ کی قیمت میں کم از کم 5 ہزار سے 6 ہزار روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

 ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ اب کم سے کم 32 ہزار روپے سے بڑھ کر 38 ہزار روپے تک ہو جائے گا، جبکہ کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ بھی کم از کم 32 ہزار روپے سے بڑھ کر 38 ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

 ایئر لائنز نے اس اضافے کے بعد مسافروں کو بروقت اطلاع دینے اور نئے کرایوں کے مطابق ٹکٹ بکنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے