اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان سے 64 پروازیں منسوخ

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آج ملک کے 5 بڑے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے دو طرفہ مجموعی طور پر 64 پروازیں منسوخ کی گئیں، ان میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، ایئربلو، ایر عربیہ، ایران ایئر اور قطر ایئرویز سمیت دیگر ایئرلائنز کی پروازیں شامل ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ سے سب سے زیادہ 20 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں، جن میں ابوظہبی، کویت، جدہ، دمام، شارجہ، مدینہ، مسقط، ریاض، نجف، بحرین اور دبئی کے روٹس شامل ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی 20 دوطرفہ پروازیں منسوخ ہوئیں، جن میں شارجہ، ابوظہبی، دبئی، بحرین، ریاض، دمام اور دوحہ کی پروازیں شامل ہیں۔

اسی طرح لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کے لیے 6 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں، جن میں ابوظہبی اور دبئی سیکٹر شامل ہیں۔

پشاور ایئرپورٹ پر دبئی، دوحہ، شارجہ اور ابوظہبی کے لیے 8 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے دبئی کی 2 دوطرفہ پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 35 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 2706 تک پہنچ گئی ہے، جس سے فضائی سفر شدید متاثر ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے