اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب: 24 گھنٹوں میں بارش اور آندھی سے حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 18 زخمی

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور آندھی سے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ساہیوال میں 2 مختلف واقعات میں دیواریں گرنے سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوا، سرگودھا میں 2 مختلف واقعات میں چھتیں گرنے سے 55 سالہ عمر حیات جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان ریسکیو نے مزید بتایا کہ چنیوٹ میں 2 مختلف چھتیں گرنے کے واقعات میں 40 سالہ خالدہ جان بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ، بھکرمیں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 1 شخص زخمی ہوا، جبکہ میانوالی میں موسلادھار بارش میں بس سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق فیصل آباد میں 2 چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوئے، حافظ آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 1 شخص زخمی ہوا جبکہ ملتان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 1 شخص زخمی ہوا۔

شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے