اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

ذوالفقار علی بھٹو عہد ساز اور عوام دوست رہنما تھے: یوسف رضا گیلانی

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیرِ اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عہد ساز اور عوام دوست رہنما تھے، انہوں نے جمہوری و دفاعی بنیادیں مضبوط کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید نے 1973 کامتفقہ آئین دے کر جمہوریت اور عوامی حقوق کو نئی سمت دی، بھٹو شہید نے عوام کو طاقت کا سرچشمہ بنایا اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا، شہید بھٹو کی قیادت نے پاکستان کو خود انحصاری اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جبکہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنا بھٹو شہید کا تاریخی کارنامہ ہے جس سے قومی سلامتی مضبوط ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو شہید کی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو عالمی سطح پر باوقار مقام دلایا، کسانوں، مزدوروں اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے بھٹو شہید کی جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے جبکہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا آصف علی زرداری نے جمہوری روایات کو مستحکم اور پارلیمانی نظام کو تقویت دی، بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت کے طور پر جمہوری اقدار کے فروغ میں متحرک ہیں، پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لیے قربانیاں ملکی تاریخ کا روشن باب ہیں تاہم بھٹو شہید کے نظریات پر عمل ہی مضبوط، خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے