اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چار مراحل میں فائیو جی متعارف، مکمل نفاذ ایک دہائی میں ہو گا، وزارت آئی ٹی

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(ویب ڈیسک) وزارت آئی ٹی نے پاکستان میں فائیو جی سروس کے نفاذ سے متعلق روڈمیپ پارلیمان میں پیش کر دیا، ملک بھر میں دس سال کے دوران چار مراحل میں فائیو جی کا نفاذ مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں 2035 تک 40 شہروں میں فائیو جی سروس کی فراہمی کا ہدف  رکھا گیا ہے ، پہلے مرحلہ میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5جی کا آغاز ہو گا ، دوسرے مرحلہ میں  2028 سے  2030 تک  10 شہروں میں  5 جی کی توسیع ہو گی۔

دستاویز کے مطابق تیسرے مرحلہ میں 2030 سے 2032 تک مزید 10 شہروں میں 5جی کا پھیلاؤ ہو گا ،  دوسرے اور تیسرے مراحل کے دوران ہر صوبے سے کم از کم 2 شہروں میں فائیو جی کو توسیع ملے گی ، چوتھے مرحلہ میں 2032 سے 2035 تک مزید 15 شہروں میں 5جی کا پھیلاؤ  ہوگا، ہر صوبے سے کم از کم 2 شہروں میں پھیلاؤ ہو گا ، موبائل کمپنیوں  کیلئے ہر سال فورجی اور فائیو جی کی ایک ہزار سائیٹس قائم کرنا لازم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے