اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاکستانی خلیجی ممالک میں سیاسی احتجاج سے اجتناب کریں: طاہر اشرفی

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستانی خلیجی ممالک میں سیاسی احتجاج اور نعرہ بازی سے اجتناب کریں۔

 لاہور میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا عالم اسلام کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی نا صرف ملک کے سفیر ہیں بلکہ قومی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں بعض عناصر پاکستان کے داخلی سیاسی معاملات کو خلیجی ممالک تک لے جا رہے ہیں جو وہاں کے سخت قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اِس عمل کو متعلقہ ممالک کی انتظامیہ پسند نہیں کرتی۔

چیئرمین علماء کونسل کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تارکینِ وطن اپنے میزبان ممالک کے قوانین کا مکمل احترام کریں اور کسی بھی ایسی سرگرمی سے اجتناب کریں جو وہاں کے امن و امان یا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو متاثر کرے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا بالخصوص سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہاں سیاسی احتجاج، نعرہ بازی یا اس نوعیت کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، اس لیے پاکستانیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے