اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کا پی سی بی کو خیر باد

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے پی سی بی کو خیر باد کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو عبداللہ خرم نیازی کا کرکٹ بورڈ میں آخری دن ہو گا، انہوں  نے ڈومیسٹک کوچز کو الوداعی پیغام بھی دیا۔

انہوں نے کہا آپ ہمارے کرکٹ کے ڈھانچے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، میں  نے آپ کے تجربات اور تعاون سے بہت کچھ سیکھا ہے، غیر ارادی طور پر کوئی تکلیف پہنچی ہو تو میں آپ سے مخلصانہ معافی چاہتا ہوں۔

الوداعی پیغام میں انہوں نے کہا پچھلے دو سالوں میں آپ سب کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، ہم  نے مل کر پاکستان بھر میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کوشش کی اور میں ہر سطح پر آپ کی لگن، عزم اور جذبے کی واقعی تعریف کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم  نے کارکردگی پر مبنی ثقافت متعارف کرانے، اپنے ڈھانچے کو مضبوط کرنے، سکول کرکٹ کو فروغ دینے اور مجموعی نظام کو بہتر بنانے کیلئے  اجتماعی کوششیں کیں۔

ذرائع کے مطابق خرم نیازی کی اگلی منزل کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے