03 Apr 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے افق پر بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں اور شہر میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم میں خنکی کے ساتھ ہلکی سی حبس بھی محسوس کی جا رہی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
