02 Apr 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم برائلر مرغی کے نرخ تاحال مستحکم رہے ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 591 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صاف گوشت شہریوں کو 660 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب زندہ برائلر کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 380 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 394 روپے فی کلو دستیاب ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر 408 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔
ادھر انڈوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 2 روپے بڑھنے کے بعد 228 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 720 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
