اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل: اہلخانہ، دوستوں سے ملنے کیلئے کھلاڑیوں کو نئی ہدایات مل گئیں

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فرنچائزز کو کھلاڑیوں کی اہلخانہ اور دوستوں سے ملاقات کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور سکندر رضا کی جانب سے بغیر اجازت کچھ افراد کو ہوٹل روم میں لے جانے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، پولیس نے دونوں پر سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل چیف کو ایک خط میں الزام لگایا گیا کہ شاہین آفریدی اور سکندر رضا غیر مجاز افراد کو زبردستی ہوٹل کے کمرے میں لے گئے، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

اس حوالے سے سکندر رضا نے موقف اپنایا تھا کہ دوست اور فیملی کو میری درخواست پر شاہین میرے کمرے تک لے کر گئے، اگر یہ ایس او پیز تھے کہ کمروں میں ملاقات کی اجازت نہیں تو ہمیں اس کا علم نہیں تھا، اصل قصور میرا ہے، شاہین کا نہیں ہے۔

سکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا تھا۔

اب اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، پی سی بی نے تمام فرنچائزز کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

ای میل میں لکھا گیا کہ یہ ٹیم ہوٹلز میں فیملی ممبرز اور بیرونی مہمانوں کی آمد کے حوالے سے پالیسی کی دوبارہ وضاحت ہے، کم از کم 24 گھنٹے قبل اطلاع موصول ہونے پر بورڈ بیرونی مہمانوں کی ملاقات کا انتظام کرنے کی کوشش کرے گا۔

ایسی ملاقاتیں ہوٹل کے کسی مناسب مقررہ مقام پر منعقد کی جائیں گی، ٹیم فلور پر جانے کی سختی سے اجازت نہیں ہوگی، کھلاڑیوں کے قریبی فیملی ممبران بشمول اہلیہ، والدین، بھائی، بہن اور بچے کمرے میں جا سکیں گے، البتہ اس کی بھی کم از کم 24 گھنٹے قبل اطلاع دینا ہوگی۔

بورڈ آفیشل نے ای میل کے آخر میں لکھا کہ تمام شریک ٹیموں کی سکیورٹی اور آپریشنل نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ان ضوابط کی پابندی میں تعاون کی قدر کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے