اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.36 قیمت فروخت : 40.43
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.18 قیمت فروخت : 191.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.36 قیمت فروخت : 200.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.50
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.25 قیمت فروخت : 910.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 472400 دس گرام : 405000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433030 دس گرام : 371247
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7311 دس گرام : 6275
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جویریہ سعود کی یمنیٰ زیدی سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت

31 Mar 2026
31 Mar 2026

(ویب ڈیسک) میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے شو کے دوران اپنے نامناسب تبصرے پر وضاحت پیش کردی۔

نجی ٹی وی کی عید سپیشل ٹرانسمیشن کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک سیگمنٹ کے دوران پروگرام میں آئے مہمانوں کو مشہور شخصیات کے بچپن کی تصاویر دکھا کر اُنہیں پہچاننےکو کہا گیا۔

اسی دوران یمنیٰ زیدی سے منسوب تصویر کو پہچاننے میں مہمانوں کی مدد کرتے ہوئے میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ 'انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پتھر کے زمانے سے کام کررہے ہیں لیکن مقبول ابھی ہوئے ہیں'۔

کلپ وائرل ہونے کے بعد یمنیٰ زیدی نے غلط تصویر دکھائے جانے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس وائرل ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے بچپن کی تصویر نہیں ہے، یہ جعلی شناختی معلومات ہے، کسی بھی طرح کی معلومات کو ٹیلی ویژن پر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کی جانی چاہیے، شکریہ۔

بعدازاں متعدد شوبز شخصیات نے جویریہ کے تبصرے پر ان کو تنقید کا نشایہ بنایا جس کے بعد میزبان نے انسٹاگرام پر معذرت کی اور کہا کہ ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا۔

جویریہ سعود کی وضاحت:

جویریہ نے ان کی ٹیم کی جانب سے غلط تصویر دکھائے جانے پر معذرت کی اور ساتھ ہی کہا کہ ان کے دل میں یمنیٰ کے لیے بے حد عزت ہے، اس کے علاوہ وہ یمنیٰ کے کام کی بھی بہت عزت کرتی ہیں، عمر سے متعلق تبصرے کو غلط سمجھا گیا ان کا وہ مطلب نہیں تھا جو سمجھا گیا۔

جویریہ سعود نے یمنیٰ زیدی سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی

میزبان نے یہ بھی کہا کہ ان کے کہے گئے الفاظ کسی مخصوص شخص کے لیے نہیں تھے، انہوں نے یہ بات عام طور پر ہی کہی تھی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے