30 Mar 2026
(لاہور نیوز) لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ویڈیو سکینڈل کے بعد معطل کئے گئے ڈاکٹروں کی جگہ محکمہ صحت نے نئی تعیناتیاں کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حنا منیر بٹ کو لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، جبکہ پروفیسر آف گائنی ڈاکٹر فرزانہ لطیف کو نواز شریف میڈیکل کالج گجرات سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح سینئر رجسٹرار انستھیزیا ڈاکٹر رابعہ سرور کو سروسز ہسپتال سے، ڈاکٹر صبا قمر کو سر گنگارام ہسپتال سے اور ڈاکٹر صائقہ یاسمین کو سروسز ہسپتال سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے تعینات ہونے والے تمام ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں اور آج ہی اپنی پوسٹنگ کی جگہ پر رپورٹ کریں۔
